حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقريبات شروع
کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1292 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی انتظامیہ نے سندھ حکومت کی جانب سے اجازت کے بعد عرس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائيں مانگی گئيں۔
زائرین کی بڑی تعداد کی پاکستان بھر سے عبداللہ شاہ غازی کے عرس میں شرکت متوقع ہے جب کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گٸی ہے۔