بابراعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، عبد الرزاق

کراچی: سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔
دوسری جانب شو میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا کہ رضوان اور بابر پلیٹ فارم بناکر دے رہے ہیں، میں ان دونوں کی بہت بڑی مداح ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔