عامر لیاقت عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپردخاک

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزارکے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔
اُن کی نمازجنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔بعد ازاں عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا۔
قبل ازیں پولیس نے عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی تھی اور ان کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ورثا کے حوالے کیا گیا۔
دھیان رہے کہ مرحوم عامرلیاقت کے ورثا نے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کردیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔ آج اُن کی تدفین کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔