عامر لیاقت کے بچوں کا دانیہ ملک کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (مرحوم) کے بچوں اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروادی۔
گزشتہ روز بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرنے جارہے ہیں۔
اب انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں دانیہ ملک کے خلاف شکایت درج کروادی۔
ایف آئی اے میں شکایت درج کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو دانیہ ملک کے خلاف شواہد بھی پیش کردیے۔
دعا عامر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ دانیہ ملک کے خلاف کارروائی ہو لیکن بعد میں وہ خود ہی پوسٹ مارٹم کے معاملے میں کود پڑیں، جس وجہ سے انہیں ان کے خلاف ایکشن لینا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے انہیں دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے اس دوران میڈیا سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کی۔
ایف آئی اے میں شکایت درج کرواتے وقت دعا عامر کے ہمراہ والدہ بشریٰ اقبال اور ان کے وکیل بھی موجود تھے۔
بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے درمیان دسمبر 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چلی۔
بشریٰ اقبال اس وقت دو بچوں بیٹے احمد اور بیٹی دعا عامر کے ہمراہ رہتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔