شاپکنز کھلونوں کی شوقین خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کینبرا: آسٹریلیا کی ایک خاتون نے شاپکنز کھلونوں کی 2656 مختلف اشیاء جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے علاقے مریبا سے تعلق رکھنے والے الیکسا زرسٹک کے مطابق جب وہ 7 برس کی تھیں تو اسکول میں ایک ہم جماعت اپنے ساتھ شاپکنز ٹوائز لایا تھا، جس کے بعد سے یہ کھلونے ان کو پسند ہیں۔
الیکسا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شاپکنز خریدنے شروع کیے اور اب ان کے کلیکشن میں 2656 منفرد اشیاء جمع ہوگئی ہیں۔ البتہ، اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہ تعداد 4000 سے زیادہ ہے۔
منفرد اشیاء کی تعداد کے ساتھ انہوں نے شاپکنز یادگاروں کے سب سے بڑے کلیکشن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی خاتون ریانا کونرز کے پاس تھا۔ انہوں نے 2019 میں یہ ریکارڈ 2271 کھلونے جمع کرکے بنایا تھا۔