الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ

دبئی: بالآخر الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا، سائنس دانوں نے دبئی کے مرینا ساحل پر فلائنگ کار کو کامیابی کے ساتھ اُڑا کر لینڈ کروایا۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں چینی انجینئرز کی بنائی ہوئی الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
تجربے کے دوران کار کو عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرائی گئی جو کامیاب رہی۔
رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی تیار کردہ الیکٹرک فلائنگ کار مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، گاڑی میں صرف دو افراد کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ خودمختار طریقے سے بغیر کسی پائلٹ کے بھی اڑان بھرسکتی ہے۔

فلائنگ بنانے والی چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں یہ گاڑی دبئی کی فضاؤں میں اڑتی ہوئی نظر آئے گی۔

اس کار کی تخلیق کو سائنس و ٹیکنالوجی کی دُنیا کے کرتا دھرتا مستقبل کے لیے عظیم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔