ایک روز میں 274 کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیاریکارڈ بنادیا

کٹھمنڈو: ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک روز میں سب سے زیادہ سمٹ کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم سازگار ہونے کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ پر رش ہے اور نیپال نے رواں سیزن 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
حکام کے مطابق 21 مئی کو 274 کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
رواں سیزن 56 سالہ کیمی ریتا شیرپانے 32 ویں بار ایورسٹ سر کرکے اپنا عالمی ریکارڈ مزید بہتر کیا جب کہ 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11 ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔
واضح رہے کہ ایورسٹ پر ایک روز میں کامیاب سمٹ کا پرانا ریکارڈ 2019 میں 223 کوہ پیماؤں کا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔