سعودی عرب میں Global Image Awards کی پُروقار تقریب
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں Global Image Awards (GIA) Middle East کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان، مصر، ایشیا، سعودی عرب، دبئی، قطر، بحرین، کینیڈا، لندن، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور پروفیشنلز کی عالمی سطح پر حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔ اس موقع پر سائبر سیکیورٹی، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، کاروبار اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں پاکستانی، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی رہی۔ مشرق وسطیٰ، پاکستان اور ایشیا سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کو ان کی پیشہ ورانہ اور تخلیقی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے۔ اسی طرح دبئی، سعودی عرب، قطر، کینیڈا، لندن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز پروفیشنلز اور بزنس لیڈرز کو بھی ان کی غیر معمولی خدمات پر نوازا گیا۔
Global Image Awards ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی نمایاں اور باصلاحیت شخصیات کو نامزد کرکے ان کی خدمات، کامیابیوں اور نمایاں کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کرتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عالمی پلیٹ فارمز نہ صرف باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے مثبت تشخص اور کامیابیوں کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرتے ہیں۔