پاکستانی شہری بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب
اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے ایک ٹانگ اٹھا کر 66 بار انگوٹھے پر پُش اپس لگاتے ہوئے ایک ہی ریکارڈ تیسری بار بنا ڈالا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 14 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے محمد ارشد نے ایک ٹانگ اٹھا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ انگوٹھے پر پُش اپس لگانے کی کوشش مئی 2025 میں کی تھی۔
محمد ارشد نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگوٹھے پر پُش اپس کرنا بہت مشکل ورزشوں میں سے ایک ہے جس کے لیے غیر معمولی طاقت، توازن اور ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ورزش کی انفرادیت نے ان کی توجہ حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران ایک ٹانگ 90 ڈگری کے زاویے سے موڑ کر انگوٹھوں پر توازن قائم کرنا بڑے چیلنجز میں سے ایک تھا۔