دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

نیویارک: دُنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا، پرنسز کروزز نے اپنے بیڑے پر متعدد جگہوں پر سب سے بڑی پیزا پارٹی کی میزبانی کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ پارٹی میں مہمانوں کو 60 ہزار سے زائد سلائس پروسے گئے۔
ریکارڈ ساز ایونٹ میں 13 بار کے عالمی پیزا چیمپئن مشہور پیزا شیف ٹونی جیمیگنانی کے ساتھ کروز لائن کی شراکت داری کا جشن منایا گیا۔
شیف جیمیگانی نے پرنسز کروزز کے لیے دو ایکسکلوزو پیزا بنائے۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے عمل نے مارکیٹنگ کے بہترین لائحہ عمل کے طور پر کام کیا جس سے اس کو ممکنہ طور پر بہتر میڈیا کوریج مل سکتی ہے اور یہ برانڈ اپنے حریفوں کے مقابلے میں علیحدہ انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔