رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب
اسلام آباد: ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔