شادی کی سالگرہ منانے والا بزرگ جوڑا آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

واشنگٹن: شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے پر آسمانی بجلی آگری، جوڑے سمیت 3 افراد چل بسے جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
بیرون ممالک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائٹ اسکوائر پر پیش آیا۔

آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے جوڑے کی یادگار تصویر

انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پارک میں موجود ایک بزرگ جوڑا شادی کی 56 ویں سالگرہ منارہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا، جس سے بزرگ جوڑا ہلاک ہوگیا جب کہ تقریب میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا، اس کے علاوہ 4 زخمی بھی ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔