نیدرلینڈ کے شہری نے دنیا کی سب سے لمبی سائیکل بناڈالی

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انجینئروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر 180 فٹ اور 11 انچ لمبی سائیکل بنائی اور دنیا کی سب سے لمبی سائیکل کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
39 سالہ آئیون شالک کا کہنا تھا کہ لڑکپن سے ان کا یہ خواب تھا کہ وہ دنیا کی سب سے لمبی بائیک بنائیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خیال کے متعلق کافی سال سے سوچ رہے ہیں۔ ایک بار ان کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب موصول ہوئی، جس میں ان کی نظر اس ریکارڈ پر پڑی۔
اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے 9 افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس نے ان کی مدد کی۔
شالک نے بتایا کہ سائیکل کو ڈیزائن کرنا اور بنانا ایک طویل عمل تھا جو کووڈ-19 کی عالمی وبا کے سبب رُک جانے سے دو سال کی تاخیر سے مکمل ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔