آنکھ کے اندر دانت لگوانے والے کینیڈین باشندے کی بینائی لوٹ آئی

ٹورنٹو: کینیڈین باشندے کے حیران کُن اقدام کے باعث اُس کی اندھیری زندگی میں روشنی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ 34 سالہ برینٹ چیپمین کی بینائی آنکھ میں دانت کی سرجری کے ذریعے لوٹ آئی۔
برینٹ چیپمین نے 13 سال کی عمر میں بینائی کھو دی تھی جب انہوں نے Ibuprofen دوا استعمال کی۔ وہ قریباً 21 سال تک نابینا رہے اور اس دوران مختلف طریقے آزمائے گئے مگر اثر نہیں ہوا۔
بعدازاں وینکوور، کینیڈا میں ڈاکٹر گریگ ملونی نے ان کی osteo-odonto-keratoprosthesis کے نام سے جانے جانی والی پیچیدہ سرجری کی۔
یہ سرجری دو اہم مراحل پر مشتمل ہے۔ دانت مع لینز کا یہ جوڑ پہلے گال کے اندر رکھا گیا تاکہ وہاں ٹشو بن سکے جو بعد میں آنکھ کے سامنے بننے والی سطح کی جگہ لے سکے۔ آخر میں اسے آنکھ میں نصب کیا گیا جہاں اس سے روشنی آنکھ کی اندرونی حصوں تک پہنچ سکے۔
سرجری کے بعد برینٹ نے بتدریج بینائی حاصل کی اور رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کی نظر قریباً 20/30 سے 20/40 تک ہوگئی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اب ہاتھ کی حرکت سامنے دیکھ سکتے ہیں اور جزوی بصارت حاصل ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔