عوام کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں بڑی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جارہی ہے۔
پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جارہے ہیں جب کہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔
حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔