6 سال کے بچے نے والد کے موبائل سے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

واشنگٹن: 6 سال کے معصوم بچے نے والد کے موبائل سے ڈھائی لاکھ روپے کا کھانا آرڈر کر ڈالا۔ والد کے موبائل فون پر گیم کھیلنے والے بچے نے ایک ہزار ڈالر سے زائد کے پیزا اور فرائز منگاکر والدین کو مشکل میں ڈال دیا۔
امریکی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈرز کو آتے جاتے دیکھا۔
تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کرکے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں، جن کا بل ایک ہزار ڈالر بن گیا۔
یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے تھے، جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمے داری ہے کہ وہ بچے پرنظر رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔