تیس کلو وزنی گولڈ فِش کتنی تگ و دو کے بعد پکڑی گئی؟

لندن: خوش نما گولڈ فِش مچھلی گھروں میں دلکش لگتی ہے، برطانیہ میں اب تک سب سے وزنی گولڈ فِش پکڑی گئی ہے، جس کا وزن لگ بھگ 67 پاؤنڈ چار اونس یا 30 کلوگرام ہے۔
یہ ایک انوکھا واقعہ ہے جس میں دوسری بڑی گولڈفِش گرفت میں آئی ہے۔ شوخ نارنجی رنگ کی اس مچھلی کو ’کیرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تین نومبر کو یہ مچھلی ایک برطانوی فشنگ کھلاڑی اینڈی ہیکٹ نے پکڑی تھی، لیکن اس نے اتنی قوت لگائی کہ اسے قابو کرنے میں 25 منٹ لگے۔
اینڈی کے مطابق یہ اپنی بڑی جسامت کی وجہ سے پانی کے اندر بھی واضح اور بڑی دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم اب تک اس مچھلی کی نہ پکڑے جانے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ بلیو واٹر لیکس تنظیم مچھلیاں پکڑنے والوں کو خاص مقامات دیتی ہے، جہاں وہ اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں، تاہم ایک شرط ہوتی ہے کہ مچھلی 50 پاؤنڈ کے لگ بھگ وزنی ہو، لیکن بسااوقات 90 پاؤنڈ تک کی مچھلی بھی پکڑ میں آجاتی ہے۔
بلیو فش کو پکڑنے اور اس کا وزن کرنے کے بعد دوبارہ اسے پانی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔