کورونا سے جنگ لڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے،ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو کورونا سے جنگ لڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہفتے کے روز استنبول میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کو کورونا کے معاملے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم کو کورونا کے خلاف جنگ میں کچھ مقامات پر شکست کھا رہے ہیں لیکن حکومت اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے پر امید ہے، ہم نے حفظان صحت، ماسک اور سماجی فاصلے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے معیشت کو بھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں مگر ہم اپنی معیشت کو آئندہ چھ میں مستحکم کرلیں گے۔ یاد رہے یکم جون کو لاک ڈاون میں نرمی کی اجازت ملنے کے بعد ترکی میں یومیہ بنیادوں پر کورونا کے 1600 سے زائد کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے جس کے بعد حکومت نے ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں کورونا کے کیسز کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وبا کے معاملے میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہم اس جنگ میں کمزور پڑتے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔