کورونا کے وار سنگین، ایک روز میں 136 جاں بحق، ایک لاکھ 62 ہزار متاثرین

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 162062 ہوگئی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 136 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 162062 اور مرنے والوں کی تعداد 3229 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 136 مریض دم توڑ گئے، ملک میں کورونا کے فعال کیسز ایک لاکھ 450 ہیں، ملک میں 61383 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز62 ہزار269، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 678 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 20182، بلوچستان میں 8998، اسلام آباد میں کورونا کیسز 9941، گلگت میں 1225، آزاد کشمیر میں 769 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز تین ہفتے تک مسلسل بڑھنے کے بعد مسلسل پانچ دنوں سے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4944 کورونا پازیٹو کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کے لیے مزید 103 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 1503 ہوگئی جب کہ جولائی کے آخر تک ملک میں مزید 1500 وینٹی لیٹر فراہم کردیے جائیں گے۔ ملک بھر میں مزید 2150 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کے لیے کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ این سی او سی کے مطابق جولائی کے وسط تک ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت ایک لاکھ یومیہ تک لے جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔