سرفراز کو زندگی نے دھوکا دے دیا، سشانت سنگھ نے خودکشی کر لی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کر لی، پولیس کو اداکار کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے ملی۔
تفصیلات کے مطابق فلم پی کے کردار سرفراز سے شہرت حاصل کرنے والے سشانت سنگھ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ لاک ڈائون کے دوران اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا مقیم تھے۔
ان کی موت کے حوالے سے تفصیلات واضح نہیں، چند روز قبل ان کی سابق مینیجر دیشا سیلانی بھی مردہ پائے گئے تھے۔
سشانت سنگھ نے ٹی وی سے اپنا کیریر کا آغاز کیا، انھوں نے مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار بھی نبھایا، جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی مگر بعد میں وہ کوئی بڑی فلم نہیں کرسکے۔
خودکشی کی وجوہات کا ابھی پتا نہیں چلا، یہ بھی واضح نہیں کہ پولیس کو یہ اطلاع کس نے پہنچائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔