کابل، نماز جمعہ کے دوران دھماکا، امام سمیت 4 جاں بحق
کابل: افغان دارالحکومت کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔
خیال رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔