بحران گورننس اور پالیسی کا ہے، حکومت کا کوئی رُخ، کوئی سمت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نون لیگ کی اگلی پوری صف کورونا کی لپیٹ میں آچکی، وزیراعظم کے لاک ڈاؤن پر متضاد بیانات ہیں، ہے کوئی جو ان بیانات کی تشریح کرے، دُور دُور تک حکومتی کامیابی کا نام ونشان نہیں، خدا کے لیے انسانی جانوں پر سیاست نہ کریں۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کسی بھی شعبے کو لے لیں، دور دور تک کامیابیوں کا نام نہیں، ہم سے قیمت وصول کرلیں لیکن خدا کے لیے کچھ کام تو کریں، اس وقت بحران گورننس اور پالیسی کا ہے، حکومت کا کوئی رخ، کوئی سمت نہیں، گزارا کیا جارہا ہے، کل ایک وزیر کا بیان سنا، اوگرا سورہا ہے اور پٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں، ہمیں نہ بتائیں اوگرا کو دیکھیں یہ آپ کے ماتحت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا مراد علی شاہ نے مشکل فیصلے کیے لیکن ان پر تنقید کی گئی، گرفتاریوں سے مسائل حل ہوتے ہیں تو ہم خود تھانے چلے جاتے ہیں، آج تک وہ 200 ملین ڈالر ملک میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا لیگ کی اگلی پوری صف کورونا کی زد میں آچکی، وزیراعظم نے کہا گھبرانا نہیں، خدا کیلئے لوگوں کی جانوں پر سیاست نہ کریں، ووٹوں کی سیاست ہمیں لے بیٹھی ہے، جون میں وزیراعظم نے کہا جیسا چاہتا تھا ویسا لاک ڈاؤن نہیں ہوا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا وزیراعظم نے 17 مارچ کو کہا کورونا عام فلو ہے، وزیراعظم نے کہا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے کہا کورونا آئے گا اور چلا جائے گا، ایوان فیصلہ کرلے وزیراعظم کیا چاہتے ہیں، کورونا سے متعلق اسدعمر نے کہا یہ خطرناک بیماری نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔