جارج کا قتل خوف ناک واقعہ ہے، امریکی صدر کا یوٹرن

واشنگٹن: ٹرمپ جو سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج کرنے والوں کو بار بار فوج تعینات کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، اب یوٹرن لیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جارج کے ساتھ جو ہوا وہ ایک خوف ناک واقعہ تھا، ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
امریکی ٹی وی کو وائٹ ہاؤس میں انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت قوم کو امن و امان کی ضرورت ہے، خراب لوگوں کا گروپ فلائیڈ کی موت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ ٹرمپ نے جارج کے شہر مینا پولس کے میئر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بدامنی کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے تھے جب کہ وہ روتے رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔