شہباز شریف نے جو کرپشن کی ہے، قانون کی گرفت میں آنا پڑے گا، شہباز گل

لاہور: شہباز گل کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے ردعمل میں کہنا تھا، 17 جون بھی کوئی دور نہیں، قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے جو کرپشن کی ہے، قانون کی گرفت میں آنا پڑے گا۔ شریف خاندان مشرف دور سے بچتا آرہا ہے، عام شہری کو پولیس اٹھا کر وین میں پھینکتی ہے، امیر اور غریب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان بیماری کے نام پر جھوٹ بول کر بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے، ان کا سورج غروب ہوچکا، جو ادارے شریف برادران سے ڈرتے ہیں وہ انہیں بھی دوسرے مجرموں کی طرح ڈیل کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔