ہیلتھی فلرٹنگ اچھی بات، سیٹ پر کام کی توانائی بڑھتی ہے، صباحت بخاری

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے ڈراموں کے سیٹس پر ہیلتھی فلرٹنگ کی حمایت کردی۔
صباحت بخاری حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ ایکسکیوز می میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
احمد علی بٹ نے پوڈکاسٹ کے دوران سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر آپ کا مطلب تعریف یا پسندیدگی کے اظہار سے ہے تو بہت سے ساتھی فنکاروں نے میری تعریف کی ہے، اور میں اسے ایک تعریف ہی سمجھتی ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہیلتھی فلرٹنگ بہت اچھی چیز ہے۔ سیٹ پر اس سے کام کرنے کی توانائی بڑھتی ہے، ساتھی اداکاروں کے ساتھ اچھا تعلق بنتا ہے، دوستی پیدا ہوتی ہے اور اسکرین پر کیمسٹری بھی بہتر نظر آتی ہے۔‘‘
صباحت بخاری کے مطابق انہیں ملنے والی سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ ان کی مثبت انرجی دوسروں کو متاثر کرتی ہے۔
صباحت نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹی طبیعت کی نہیں ہیں، تاہم اگر انہیں کوئی ساتھی اداکار یا کوئی دوسرا شخص اچھا اور مثبت لگے تو وہ دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔