ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ

کراچی: ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کردیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لیے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت 25.83 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے، جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے میں جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔