مودی سرکار کا کشمیر کے بعد نئی دہلی میں پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

نئی دہلی: مودی کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اورمنی پور کے بعد اب دارالحکومت نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے۔
بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر اور منی پور میں شہریوں کے خلاف جاری ریاستی جبر اور پیلٹ گنز کا استعمال اب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تک پھیل گیا ہے۔ اپنے حقوق کے لیے پُرامن مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر لاٹھی، گولی اور پیلٹ گن کا استعمال بھارتی حکومت کا ہتھکنڈا ہے۔
بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے پیلٹ گن فائر کی وجہ سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔ ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نوجوان برسوں کی محنت ضائع ہونے اور پیپر لیک ہونے کے خلاف پُرامن احتجاج کررہے تھے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے بعد مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے۔
بھارت میں بڑھتے خلفشار اور مسائل سے جنم لیتی تحریکوں سے مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔