چیئرمین پی ٹی آئی کا نورین نیازی کے متنازع بیان سے اعلان لاتعلقی

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو معرکۂ حق میں کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو 3 ماہ پرانا ہے، تاہم یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں، یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم یہی کوشش کررہے تھے کہ حالات بہتر ہوجائیں، یہی کہیں گے کہ پرانی چیزوں کو نہ چھیڑا جائے، یہ وقت ایک فٹ پیچھے جانے کا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے، جوش خطابت میں کچھ چیزیں نکل جاتی ہیں، لیکن جو غلط ہے غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں پر لب کُشائی نہیں ہونی چاہیے، تاکہ حالات بہتری کی جانب جائیں، کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ٹچ نہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔