دنیا کا بڑا کنٹینر جہاز ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی: دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ایم ایس سی ایریکا کی کراچی پورٹ پر آمد ہوئی ہے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کراچی پورٹ پر 398.5 میٹر طویل اور 59 میٹر چوڑے میگا کنٹینر جہاز ایم ایس سی ایریکا کی آمد ہوئی ہے۔
کے پی ٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ایریکا دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے، جہاز کے اس دورے کے دوران 3،000 سے زائد کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ پر کارگو آپریشنز مکمل کرنے کے بعد ایم ایس سی ایریکا جہاز چین روانہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔