پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 72 روپے97 پیسے سے بڑھاکر 79روپے 54 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھاکر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمت میں 74 روپےاور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی گئی تھی۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہوکر 299 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہوکر 311 روپے پر آگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔