کراچی میں سمندری ہوائیں، صبح و رات کے وقت بوندا باندی متوقع

کراچی: شہر قائد میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا چلنے کے دوران کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے، اگلے چند روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 اور شام کے وقت 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم آج دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔