آسٹریلوی شہری نے بلند آواز میں چیخنے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کینبرا: آسٹریلوی ٹاؤن کرائر (ٹاؤن کونسل کا ملازم جو عوام میں آفیشل اعلانات کرتا ہے) نے اپنی گرجدار آواز کے بل بوتے پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے 122.4 ڈیسیبلز پر چیخ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
جوزف مک گریل-بیٹ اپ (جو لارڈ جوزف کے نام سے بھی معروف ہیں اور کینبیرا اور گوئنبیان کے سرکاری ٹاؤن کرائر ہیں) نے بتایا کہ ان کی آواز ہمیشہ سے اتنی طاقتور نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ان کی آواز زیادہ بلند نہیں تھی۔ وہ بہت شرمیلے تھے اور خود کو دوسروں کے سامنے ظاہر نہیں کرتے تھے۔ لیکن اسکول چھوڑنے کے بعد جب وہ تھیٹر میں شامل ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنا اور خود کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تھیٹر میں باقاعدہ تربیت حاصل کی، جہاں مائیکروفون استعمال نہیں ہوتے تھے۔ وہاں انہوں نے بلند آواز میں بولنا سیکھا، اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی آواز مزید طاقتور ہوتی گئی۔
جوزف کو 2017 میں ٹاؤن کرائر مقرر کیا گیا جبکہ 2022 میں انہوں نے اینشئنٹ اینڈ آنرایبل گلڈ آف آسٹریلین ٹاؤن کرائرز کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے سال میں کچھ اچھی پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن 2024 میں انہوں نے سب سے بلند آواز کی للکار کے مقابلے میں 98 ڈیسیبل کی گونج کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔