کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوش گوار
کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔
ہلکی بوندا باندی کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا، ہوائیں چلنے سے گرمی کے زور میں کمی آئی۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد بارش سے پروازوں کی آمد و روانگی میں مشکلات درپیش ہیں۔
ادھر پتوکی، فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔