فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم زومبیڈ 35 کروڑ کمانے میں کامیاب
کراچی: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم زومبیڈ کی کامیابی کا سفر اب تک جاری ہے۔
فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی یہ فلم اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور فیملیز کی بڑی تعداد کا سنیما گھروں کے باہر رَش موجود ہے۔
فلم زومبیڈ نے چند ہی ہفتوں میں 35 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا سکہ جمالیا ہے۔
فلم ایک طرف پاکستان میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری جانب عالمی سطح پر بھی اس فلم کو خوب سراہا جارہا ہے۔
زومبیڈ کی منفرد کہانی، سنسنی سے بھرپور مناظر، جدید ویژول ایفیکٹس اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کو ناقدین اور شائقینِ فلم کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔