انفلوئنسر فریحہ فرخ میری پوتی، کوئی غلط بات نہ بولے، مفتی عبدالقوی

لاہور: آئے روز نت نئے تنازعات میں گھرے رہنے والے مفتی قوی نے وائرل انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ اپنا رشتہ بتادیا۔
مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
مفتی قوی نے ویڈیو میں کہا ’’یہ میری پوتی ہے، آج کے بعد اگر کسی نے میلی نگاہ ڈالی میری پوتی پر، ان کے سر پر سایہ ان کے دادو قبلہ مفتی عبدالقوی صاحب کا ہے۔ ذہن کو درست رکھیں۔‘‘
مفتی قوی نے مزید کہا کہ ’’پھر آپ کہتے ہیں نوجوان نسل کے لیے پیغام۔ نوجوان نسل کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ مثبت رہیں۔ اور زبان میٹھی۔‘‘
مفتی قوی نے دھمکی دی کہ اگر آج کے بعد میری پوتی کے لیے اگر آپ نے کوئی غلط لفظ بولا یا ٹائپ لکھا….‘‘ مفتی کا انداز دھمکی آمیز تھا۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔