اگر حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر السیسی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ ڈیل کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں اور کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو وہ دوبارہ بمباری کی طرف واپس جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں وہ ایران معاہدے پر بات کریں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر مصری صدر نے امن معاہدے پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ وہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔