جواد احمد معصوم آدمی، ان کی باتوں کو انجوائے کرتا ہوں: ابرار الحق
لاہور: گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کے لیے دعا ہے۔
گلوکار ابرار الحق کا ایک پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے، ان کی باتوں کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے جواد احمد کے لیے بڑی دعائیں مانگی ہیں، میں نے مکہ شریف جا کر دعائیں مانگیں وہ ہمارا کولیگ ہے، اسے اپ سیٹ ہوتا دیکھتے ہیں، ان کے اندر پتا نہیں کس چیز کا غصہ اور نفرت ہے، اللہ کرے وہ نفرت ختم ہوجائے ان کے دل کو اطمینان، سکون اور خوشیاں ملیں۔
جواد احمد سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا میری طرف سے کچھ نہیں، اب وہ ہر کسی کے ساتھ ایسا رویہ رکھ رہے ہیں، ابھی آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا، جب انسان بولتا ہے تو پہچانا جاتا ہے لیکن میں آج بھی ان کے لیے دعاگو ہوں۔
برابری پارٹی اور اقرار الحسن کی پارٹی میں سے ووٹ دینے سے متعلق سوال پر گلوکار نے کہا کہ ابھی ان کا سفر شروع ہوا ہے اور دونوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے، اقرار الحسن کم از کم سیاست میں تو آئے، ابھی مارکیٹ میں سیاست دان موجود ہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے دُور دُور تک کوئی نظر بھی نہیں آرہا۔