حکومت کا پٹرول 4 اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے لیے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوچکا ہے۔