امریکا نے ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کردیے

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کردیے۔
وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے لیے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ایرانی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کے لیے ویزے دے دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے میکسیکو میں سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے جمعرات کی رات کہا تھا کہ ٹیم کو تاحال امریکی ویزے نہیں ملے، تاہم وائٹ ہاؤس اہلکار کے مطابق یہ ویزے راتوں رات جاری کر دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اس حوالے سے کوئی فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
البتہ ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ‏امریکا نےابھی تک ورلڈ کپ کے لیے ایرانی فٹ بال ٹیم کے کچھ تکنیکی عملے کو ویزے جاری نہیں کیے۔‏
واضح رہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے لاس اینجیلس میں کھیلے گی۔
ایرانی فٹ بال ٹیم کا لاس اینجلس میں ہی بیلجیئم کی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد سیاٹل میں ایرانی ٹیم کا مصر سے مقابلہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔