سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کورونا کا شکار

کراچی: عروس البلاد میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ دیگر ارکان میں پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی وبا سے متاثر ہیں۔
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
صوبے میں اب تک 8 میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔