کون سی ورزش ہائی بلڈپریشر کو قابو کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے؟

کراچی: نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر اپنی صحت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ہائی اِنٹینسٹی اِنٹروَل ٹریننگ (ایچ آئی آئی ٹی) نہایت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ پہلی بار یہ واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ ایچ آئی آئی ٹی اور مختلف ورزشوں پر مشتمل کمبائنڈ ٹریننگ دونوں ہی بلڈپریشر کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔
تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ ایروبک ورزشیں (جیسے جاگنگ، سائیکلنگ اور تیراکی) ہائی بلڈپریشر کو قابو میں رکھنے میں انتہائی فائدہ مند ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس حقیقت کو مزید تقویت بخشتے ہیں کہ ورزش، بلند فشارِ خون کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برازیل کے ماہرین نے ہائی بلڈپریشر اور ورزش سے متعلق 31 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
ان مطالعات میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 1345 افراد شامل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔