پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
حکومت نے مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹرسستا کردیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہورہا ہے، عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا، دعا ہے جلد علاقائی امن میں پیش رفت ہو اور عوام کو قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔