لبنان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے یہ جنگ بندی ممکن بنائی، یہ امن کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں مستقل امن کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ ایران میں جنگ بندی کے بعد لبنان اور اسرائیل نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔