امتحانی مراکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں، چیئرمین میٹرک بورڈ
کراچی: شہر قائد اور سندھ کے مختلف شہروں میں میٹرک امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کردیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حُسین سوہو کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی ہیں، لہٰذا کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگراں تعینات نہیں کیے جائیں۔