اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے، نیوکلیئر جنگ کے خدشات ہیں: سامعہ خان
کراچی: پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے پیش گوئی کی 21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ اپنے safe zoon میں آچکا ہے، اس کے بعد ہی ہم نے دیکھا کہ دنیا بھر میں ہمارا نام لیا جانے لگا۔
سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہی ڈنکا بجے گا، اب پاکستان کی ترقی کا وقت ہے اور اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔
دوسری جانب ایران امریکا جنگ کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے درمیان جنگ بندی عارضی ہوگی، یوں کہیں کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے، اس حوالے سے مئی کا مہینہ خطرناک ہوگا۔
سامعہ خان نے پیش گوئی کہ اب زمین میں امن نہیں رہنا، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس خطے میں نیوکلیئر بم گرانے کا بھی اندیشہ ہے، یوں کہیں کہ نیوکلیئر جنگ کے خدشات ہیں۔