جاپان میں پُراسرار مخلوق جل پری کی باقیات دریافت

ٹوکیو: جل پریوں کی کہانیاں دُنیا بھر میں بڑی مشہور ہیں۔ اس حوالے سے فلمیں اور ڈرامے لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ جاپان میں ایک پرانے گھر سے دریافت ہونے والی نصف مچھلی اور نصف انسانی جل پری کی باقیات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
تیز دھار دانت اور دم کے ساتھ قدیم بلا کی دریافت اس جاپانی لیجنڈ کے حقیقت ہونے کا ایک ثبوت ہو سکتا ہے۔
یہ پُراسرار ڈھانچہ مبینہ طور پر جاپان کے شہر فُوکوشیما کے ایک پرانے گھر سے ملا ہے۔
اس ہیبت ناک دریافت میں ریزر کی طرح تیز دانت، بڑے بڑے ہاتھ اور جل پری کی دُم واضح دیکھی جاسکتی ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ یہ جاپانی دیو مالائی کہانیوں کی آبی بلا کَپّا کا نمائشی ماڈل ہے۔
کپا سے متعلق کہا جاتا ہے کہ جاپان کے تالابوں اور دریاؤں میں ان کا مسکن تھا اور یہ انسانوں اور مویشیوں کو کھینچ کر پانی میں ڈبو دیتی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔