پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔