گلوکار طلحہ انجم نے کزن زویا کریم سے منگنی کرلی

کراچی: ملک کے معروف نوجوان ریپر و گلوکار طلحہ انجم نے اپنی کزن اور انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کر لی۔
طلحہٰ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور وہ اپنے گانوں کے انداز کی وجہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔
گلوکار طلحہ انجم نے ایک میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician) اور انفلوئنسر زویا کریم سے کراچی میں منگنی کی ہے۔
گلوکار نے اپنی منگنی کے موقع پر کالے اور سرمئی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا جب کہ دلہن نے لیوینڈر (ہلکی جامنی) رنگ کی ساڑھی پہنی۔
زویا کی جانب سے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں، جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
طلحہ انجم کے مشہور گانوں میں کراچی چل، کون طلحہ، پھر ملیں گے شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔