ٹرین میں سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی: رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی، اس دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی۔
ریلوے پولیس کے مطابق ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔