بھارت، بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی!
نئی دہلی/ ڈھاکا: بھارت اور بنگلادیش سمیت خطے کے دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید پیر کو منائی جائے گی۔
اس کے اعلانات دونوں ممالک میں متعلقہ ذمے داران نے کیے۔ بھارت کے مرکزی دفتر رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مطلع صاف ہونے کے باوجو ملک کے بیشتر مقامات سے اطلاع ملی ہے کہ چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا کل (اتوار) 30 رمضان المبارک ہوگا اور عیدالفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
جامع مسجدہ دہلی نے بھی بھارت میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ جلد ہی اس کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔